عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 109500 روپے پر مستحکم رہی


Staff Reporter August 23, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 109500 روپے پر مستحکم رہی . فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں‌ مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1792 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 109500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 93879 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں