مرکز اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی سے اتحاد ختم نہیں ہوگااے این پی
سندھ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں، ارباب محمد طاہر۔
عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ کے بعد مرکز میں حکومت سے الگ ہونے اور خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد ختم کرنے کے امکانات کو خارج ازامکان قراردیدیا۔
اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب محمد طاہر نے بتایا کہ چونکہ سندھ میں اے این پی کے ساتھ اتحادی جماعت ہونے کے باوجود ایک اہم ایشو پر مشاورت نہیں کی گئی اس لیے وہاں کی تنظیم نے حکومت سے علحیدگی اخیتار کرلی۔
تاہم نہ تو مرکز میں کوئی ایسا ایشو ہے کہ اے این پی حکومت سے الگ ہوجائے اور نہ ہی خیبرپختونخوا میں کسی مسئلہ پر دونوں پارٹیوں کے درمیان کوئی اختلاف ہے کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی اپنے راستے جدا کرلے۔ سندھ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں اور مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔