نور مقدم کیس میں 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

(فائل : فوٹو)

نور مقدم کیس میں عدالت نے تھراپی کلینک کے افسر سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں عدالت نے تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔


ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ پڑھیں : نور مقدم کیس ؛ ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

دیگر پانچ ملزمان میں وامق ریاض، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبد الحق اور امجد محمود شامل ہیں۔ اڈیالہ جیل میں قید ان چھ ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں تھیں جو منظور ہوگئیں تاہم مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانتیں اس سے قبل سیشن کورٹ سے خارج ہو چکی ہیں۔
Load Next Story