شیخوں کے شوق نرالے بھیڑ ہی لاکھوں سعودی ریال میں خرید ڈالی

سعودی عرب کے مشہور تاجر عارف السلیل نے نیلامی کے دوران اس بھیڑ کی سب سے زیادہ قیمت لگائی


ویب ڈیسک January 28, 2014
گزشتہ برس دسمبر میں بھی سعودی عرب میں ایک بھیڑ کو 3 لاکھ 65 ہزار ریال میں خریدا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے لوگ لاکھوں خرچ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ایسا ہی ایک کارنامہ سعودی تاجر نے لاکھوں ریال مالیت کی بھیڑ خرید کر انجام دیا۔

سعودی عرب کے مقامی اخبار کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک شامی بھیڑ کو نیلامی کے ذریعے فروخت کے لئے پیش کیا گیا جس میں متعدد سعودی شہریوں نے شرکت کرکے اسے خریدنے کے لئے اپنی اپنی بولی لگائی لیکن سب سے زیادہ بولی لگانے پر ملک کے مشہور تاجر عارف السلیل اس بھیڑ کے مالک بن گئے۔

سعودی تاجر نے بھیڑ کو پورے 3 لاکھ سعودی ریال میں خریدا اب اسے موصوف کی دولت کی ریل پیل کہیں یا ان کا شوق کچھ بھی ہو ہم تو اسے پیسے کا ضیاع ہی کہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی سعودی تاجر نے ایک بھیڑ کو 3 لاکھ 65 ہزار جبکہ اکتوبر میں بھی سعودی شہری نے ایک بھیڑ کو 10 لاکھ ریال میں خریدا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں