اٹک کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
گھرکے کنویں میں گرنے والے 8 سالہ سفیان کونکالنے والے چچا ماجد علی اورگلزاراحمد بھی کنویں میں بیہوش ہوگئے،ریسکیو ذرائع
شین باغ میں کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اٹک کے علاقے شین باغ میں کنویں میں زہریلی گیس سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 سالہ سفیان علی گھر کے کنویں میں جا گرا، اسے نکالنے کیلیے اس کا چچا 33سالہ ماجد علی کنویں میں اترا تو وہ بھی بیہوش ہوگیا، اس کے بعد گلزار احمد بھی کنویں میں اترا اور بیہوش ہو گیا۔
ریسکیو 1122 تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک پہنچایا جہاں انھیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔