خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کیلئے بے بی فرینڈلی سینٹر قائم

فیڈنگ کے لیے مختص کمرے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے


احتشام بشیر August 24, 2021
مختص کمرے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے بے بی فرینڈلی سینٹر بنادیا گیا ہے اور مختص کمرے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دفاتر میں کام کرنے والی ایسی خواتین جن کے چھوٹے بچے ہیں ان بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے دفاتر میں جگہ مختص کرنے کی پالیسی اپنائی ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ جہاں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے کیوٹ ڈے سینٹر بنایا گیا ہے اور الگ سے جگہ مختص کردی گئی جسے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے جہاں بچوں کے لیے گہواروں کا انتظام کیا گیا ہے اور چھتوں پر کارٹون بھی بنائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں