شاہین شاہ آفریدی نے اپنی یادگار پرفارمنس کو اہل خانہ کے نام کردیا

بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا ہے کہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے


Sports Reporter August 24, 2021
بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا ہے کہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی یادگار پرفارمنس کو اہل خانہ کے نام کردیا۔

بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا ہے کہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں، ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا۔میچ کا آخری مگر اہم دن ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو مکمل آؤٹ کرکے سیریز برابر کریں۔میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہوگی ۔ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی۔دوسرے اینڈ سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |