عمان نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی ختم کردی

عمان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 24, 2021
عمان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

FAISALABAD: عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے شہریوں کو آنے کی اجازت دے دی۔

دیگر ممالک میں بھارت ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، تنزانیہ ، سوڈان ، برازیل ، سیرالیون ، برطانیہ ، تیونس ، لبنان ، عراق ، ایران ، لیبیا ، برونائی ، سنگاپور ، انڈونیشیا ، ایتھوپیا ، جنوبی افریقہ ، گھانا ، نائیجیریا ، گنی ، کولمبیا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد کی اجازت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عمان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور سفر سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ منفی کورونا رپورٹ والے مسافر کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردیں

عمان پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہونگے۔ مثبت رپورٹ آنے پر مسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹر میں رہنا ہوگا۔ منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ عمان سفر سے پہلے مسافروں اور سفارتکاروں کو +Tarassud آن لائن ایپلیکیشن پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی۔ نیا حکم یکم ستمبر سے قابل عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |