صدارتی انتخابات رومنی کے مقابلے میں اوباما کی مقبولیت میں اضافہ

47 فیصد نے ڈیموکریٹک اوباما اور 43 فیصد نے رومنی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا، سروے۔


Online September 10, 2012
47 فیصد نے ڈیموکریٹک اوباما اور 43 فیصد نے رومنی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا، سروے فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے صدر باراک اوباما کا اپنے حریف مٹ رومنی کے مقابلے میں عوامی مقبولیت کا گراف بلندی کی جانب مائل ہیروئٹرز۔

ایپسوس کے تازہ جائزے کے مطابق اہل رائے دہندگان میں سے 47فیصد نے ڈیموکریٹک اوباما کو اور 43فیصد نے ری پبلکن رومنی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے بعد باراک اوباما کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جائزے کے نتائج مرتب کرنے والی جولیا کلارک کے بقول کنونشن سے قبل یہ بحث کی جارہی تھی کہ کیا اس سے اوباما کی مقبولیت بڑھے گی تو وہ اب دیکھنے میں ارہا ہے کہ ان کی مقبولیت واقعی بڑھ رہی ہے اوباما کو رومنی پر دو پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں