آئی ایم ایف افغانستان سے اپنے عملے کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کا شکر گزار

پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف


ویب ڈیسک August 24, 2021
پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں، کرسٹیلینا جارجیوا فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فدنڈ (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے اپنے عملے کے بحفاظت انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے افغانستان سے ادارے کے عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کو دادِ تحسین پیش کیا ہے۔

کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی ہے۔

خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہوں، پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں