طالبان کا پنجشیر کا محاصرہ امراللہ صالح کا خوراک روکنے کا الزام

طالبان بچوں اور بوڑھوں کو اغوا کر رہے ہیں، سابق افغان صدر


ویب ڈیسک August 24, 2021
ہزاروں خواتین اور بچے پہاڑوں کی جانب نکل گئے ہیں، امر اللہ صالح فوٹو: فائل

افغانستان کے سابق صدر امر اللہ صالح نے کہا ہے کہ پنجشیر کے محاصرے کے دوران طالبان خوراک اور ایندھن آنے نہیں دے رہے۔

اپنی ٹوئٹ میں امر اللہ صالح نے کہا کہ طالبان پنجشیر کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں تاہم مزاحمتی فورسز نے سالنگ ہائی وے کو بند کردیا ہے۔ طالبان اندراب میں خوراک اور ایندھن کو آنے نہیں دے رہے۔ علاقے میں انسانی بحران کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہزاروں خواتین اور بچے پہاڑوں کی جانب نکل گئے ہیں۔

امر اللہ صالح نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے طالبان بچوں اور بوڑھوں کو اغوا کر رہے ہیں اور اردگرد گھومنے پھرنے اور گھر گھر تلاشی کے لیے انہیں بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پورے افغانستان میں صرف پنجشیر کا علاقہ ہی طالبان کے تسلط میں نہیں۔ امر اللہ صالح اور احمد مسعود اسی علاقے سے خود کو عسکری لحاظ سے طالبان کے خلاف منظم کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں