نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی ماہرین کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی وفد راولپنڈی جائے گا
ISLAMABAD:
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی ماہرین نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے آئے سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکسن اور ڈہوڈ اسنئیر نے پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی وفد راولپنڈی جائے گا۔
سکیورٹی وفد کے پلان میں پی سی بی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ سیف سٹی لاہور آفس کا دورہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی وفد کو صوبائی اور ضلعی حکام کی جانب سے بھی میچز کے دوران سکیورٹی کی فراہمی پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اعلان کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔