دبنگ خان اپنی فلم جے ہو کی ناکامی پر شدید مایوسی کا شکار

عوام ہم سے "دبنگ"اور"ریڈی"جیسی فلموں کی توقع کررہے تھے اور ہم نے’’جے ہو‘‘ میں کچھ مختلف کرنےکی کوشش کی، سلمان خان


ویب ڈیسک January 28, 2014
فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہی عائد ہوتی کیونکہ میں لوگوں کو سنیماؤں کی جانب کھینچنے میں ناکام رہا، سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم "جے ہو" کی باکس آفس پر ناکامی پر شدید مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ تھیٹرز میں فلم کے حوالے سے لوگوں کی رائے اور مجموعی طور پر اس کی آمدنی کے حوالے سے کافی پریشان ہیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ دبنگ خان کا خیال ہے کہ انہوں نے فلم میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے لوگوں کو مایوسی ہوئی، شاید عوام ہم سے "دبنگ "اور "ریڈی "جیسی فلم کی توقع کر رہے تھے لیکن یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ "جے ہو "ایک مختلف اورسنجیدہ فلم ہے جس میں معاشرے کے لیے ایک پیغام موجود ہے ۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی ان ہی پر عائد ہوتی کیونکہ وہ لوگوں کو سنیماؤں کی جانب کھینچنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم "جے ہو" اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر صرف 61 کروڑ روپے کا بزنس ہی کرپائی جو کہ شاہ رخ خان کی فلم '' چنائی ایکسپریس'' اورمسٹرپرفیکٹ عامرخان کی ''دھوم تھری'' کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں