اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں لڑکے سے زیادتی کی ذمہ داری سیکیورٹی ہیڈ پر عائد
رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سیکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے کی سفارش
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں واقعے کی ذمہ داری جامعہ کے شعبہ سیکیورٹی کے سربراہ اور سیکیورٹی عملے پرعائد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سیکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے اور ذمے داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف
آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے رپورٹ میں اہم سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ون فائیو ہیلپ لائن قائم کی جائے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں قیام پذیر طالب علموں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔