کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا قائم علی شاہ

پولیس کوجدید اسلحہ اور دوسرے آلات کی فراہمی کیلئے امریکا اور برطانیہ سے منگوایا گیاسامان جلد مل جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

اجلاس کے دوران پولیس حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو شہر میں جاری 5 ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن پربریفنگ دی فوٹو:ساجد رؤف/ایکسپریس

WAH CANTT:
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہےگا۔

کراچی پولیس ہیڈ آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس کوجدید اسلحہ اوردوسرے آلات کی فراہمی کے لئے امریکا اوربرطانیہ سے جدید سامان 2 مہینے میں پولیس کومہیا کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی کچھ بھی کہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔


اجلاس کے دوران پولیس حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں اب تک 141 ٹارگٹ کلرز اور 36 دہشت گرد پکڑے جاچکے ہیں جب کہ 350 ڈکیت، 65 اغواکاراور 142 بھتہ خوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، پولیس حکام بتایا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث گرفتارملزموں کی تعداد 241 ہے جب کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں بھی 3100 ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں ایف ایم ریڈیو سروس کا بھی افتتاح کیا۔ ایم ایم ریڈیو 88.6 کے تحت شہری ٹریفک کی صورتحال سے آگاہی اور اپنی شکایات بھی درج کراسکیں گے۔
Load Next Story