پی سی بی  نے ویمنز کرکٹ سیزن 222021ء کا اعلان کردیا

ستمبر سے جولائی 2022ء تک جاری رہنے والے سیزن میں 33 میچز کھیلے جائیں گے

ستمبر سے جولائی 2022ء تک جاری رہنے والے سیزن میں 33 میچز کھیلے جائیں گے (فوٹو: فائل)

پی سی بی نے ویمنز کرکٹ سیزن برائے 22-2021ء کا اعلان کردیا ہے۔ رواں سال ستمبر سے جولائی 2022ء تک جاری رہنے والے اس سیزن میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیزن کا آغاز کراچی سے شروع ہوگا جہاں شیڈول پاکستان ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے بعد انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 10 سے 22 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔


2021ء کے اختتام پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے زمبابوے کا دورہ کرنا ہے۔ اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو سات میچز کھیلنے ہیں۔ جن میں چار گروپ میچز اور تین سپر سکس میچز شامل ہیں۔ اس کے بعد اے سی سی ویمنز ایشیا کپ کھیلا جائے گا، جس کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

فی الحال پی سی بی ایک آئی سی سی رکن سے رابطے میں ہے تاکہ وقت کی دستیابی کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے سے قبل ایک سیریز کھیل سکے۔
Load Next Story