لاہور میں گھر کے اندر شادی کی تقریب 10 بجے کے بعد جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی
شادی ہالز، ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر پبلک مقامات پر 10 بجے تک شادی کی تقریب ختم کرنے کی پابندی برقرار رہے گی، نوٹیفکیشن
صوبائی حکومت کی جانب سے گھر کی چار دیواری میں 10 بجے کے بعد بھی شادی کی تقریب جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی او لاہور کی جانب سے جاری کردہ توسیع شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھر کے علاوہ شادی ہالز، ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر پبلک مقامات پر 10 بجے تک شادی کی تقریب ختم کرنے کی پابندی برقرار رہے گی تاہم عوام کی مشکلات کے نظر گھر کے اندر اس پابندی کو ختم کیا جارہا ہے اور آج سے رات 10 بجے کے بعد بھی گھر کے اندر شادی کی تقریب جاری رکھی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ماہ بجلی کے بحران اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر گھر، شادی ہالز، ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر پبلک مقامات پر شادی بیاہ کی تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔