ڈالر کی قیمت 165 روپے سے تجاوز کرگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 78پیسے کے اضافے سے 165.20روپے کی سطح پربند ہوئی


Ehtisham Mufti August 24, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 78پیسے کے اضافے سے 165.20روپے کی سطح پربند ہوئی ۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کےانٹربینک ریٹ 165روپے سے متجاوز ہوکر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولیت اور باقی ماندہ قرضوں کی اقساط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے آغاز سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہورہاہے کیونکہ آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی مزید ڈی ویلیوایشن کے ساتھ سود کی شرح اور پاور ٹیرف میں اضافے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی بار 20ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی طلب ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہی ہے جبکہ ریگولیٹر روپے کی قدر مستحکم رکھنے کا اختیار رکھنے کے باوجود مداخلت کرنے سے گریز کرتے ہوئے ڈالر ک قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑدیاہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی مستقل اڑان جاری ہے۔

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 78پیسے کے اضافے سے 165.20روپے کی سطح پربند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے کے اضافے سے 165.70روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔