چاول کے تین دانوں جتنا وزنی دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ

روبوٹک بھنورے میں موٹروں کے بجائے ہوا اور نیومیٹک نظام ہے جس سے وہ آگے بڑھتا ہے

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا متحرک روبوٹ تیار کیا ہے۔ فوٹو: نیوسائنٹسٹ

امریکی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ بنایا ہے جو بھاگتا دوڑتا ہے اور اس کا وزن چاول کے صرف تین دانوں جتنا ہے۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ روبوٹ بنایا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ قرار دیا گیا ہے۔ اسے روبوٹک بھنورا کہا جاسکتا ہے۔


پروفیسر نیسٹور پیریز آرنسیبیا واشنگٹن یونیورسٹی میں میکینکل اینڈ مٹیریئلز انجینیئرنگ کے پروفیسر ہیں جنہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بنایا ہے۔ اسے انہوں نے 'روبیٹل' کا نام دیا ہے۔ روبیٹل ایتھانول کی مدد سے چلتا ہے اور اس میں ہوائی دباؤ اور نیومیٹکس کا نظام بنایا گیا ہے۔ یہ روبوٹ برقی نظام کی بجائے ہوا کی قوت سے آگے بڑھتا ہے اور چلتا پھرتا ہے۔

اس کا کل وزن صرف 88 ملی گرام ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے چھوٹے متحرک روبوٹ کی سند دی ہے۔ اس کی جسامت حقیقی بھنورے جتنی ہے۔ فی الحال یہ ڈھلوانی سطح پر چڑھ سکتا ہے۔ کئی اقسام کے راستوں سے گزرسکتا ہے اور خود سے ڈھائی گنا زائد وزن اٹھاسکتا ہے۔

اس روبوٹ کی مدد سے حقیقی بھنوروں کی نقل و حرکت کو سمجھنا مقصود ہے جسے کوئی کھلونا نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story