مینار پاکستان ہراسگی واقعہ مزید 14 ملزمان جیل منتقل

ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے انہیں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا.

ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے انہیں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فوٹو : فائل

گریٹر اقبال پارک میں پر ٹک ٹاکر متاثرہ نرس سے دست درازی اور جنسی ہراسگی کے مقدمے میں گرفتار مزید 14 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں تھانہ لاری اڈا پولیس نے ٹک ٹاکر متاثرہ خاتون سے دست درازی کرنے والے مزید 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے انہیں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔


علاوہ ازیں گریٹراقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرکی ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیا پراسیکیوشن ٹیم نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا متاثرہ خاتون اور اُسکے ساتھی ریمبو کے بیان کی کاپیاں فرہم کی جائیں۔

گرفتار ملزمان کی فہرست اور اُنکے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے ملزمان کے شناخت پریڈ کی عمل سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے ، دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔
Load Next Story