یمن میں فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپ4افراد ہلاک بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ

تازہ جھڑپ النصرالشریعہ میں ہوئی،شدت پسندوںنےقبائلی اتحادیوں کیساتھ ملکرفوج پرحملہ کیا،کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ۔


Online September 10, 2012
تازہ جھڑپ النصر الشریعہ میں ہوئی، شدت پسندوں نے قبائلی اتحادیوں کیساتھ ملکر فوج پر حملہ کیا، کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ,فوٹو: فائل

یمنی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران 4شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ جنوبی یمن کے علاقے النصرالشریعہ میں ہوئی۔ایک مقامی سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ 50 سے زائد شدت پسندوں نے مقامی قبائلی اتحادیوں کے ساتھ ملکر فوج پر حملہ کیا اور کئی گھنٹوں تک بھاری ہتھیاروں کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اس جھڑپ میں فوج کے کسی جانی نقصان بارے نہیں بتایا گیا تاہم 4مشتبہ شدت پسند مارے گئے ہیں جس کا مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں