یمن میں فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپ4افراد ہلاک بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ
تازہ جھڑپ النصرالشریعہ میں ہوئی،شدت پسندوںنےقبائلی اتحادیوں کیساتھ ملکرفوج پرحملہ کیا،کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ۔
یمنی فوج نے ایک جھڑپ کے دوران 4شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ جنوبی یمن کے علاقے النصرالشریعہ میں ہوئی۔ایک مقامی سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ 50 سے زائد شدت پسندوں نے مقامی قبائلی اتحادیوں کے ساتھ ملکر فوج پر حملہ کیا اور کئی گھنٹوں تک بھاری ہتھیاروں کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
اس جھڑپ میں فوج کے کسی جانی نقصان بارے نہیں بتایا گیا تاہم 4مشتبہ شدت پسند مارے گئے ہیں جس کا مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق تھا۔