عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیزپرمبنی ٹریول ایڈوائزری جاری

ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی


ویب ڈیسک August 25, 2021
منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے،ہدایت نامہ

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامہ کے مطابق ویکیسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قراردی گئی ہے۔ سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئے منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوزپرمبنی ہونا لازمی قراردی گئی۔

منظورشدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اورجانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے۔ ویکسین کی مکمل ڈوزکا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پرمتعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔

مسافرکی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آررپورٹ ہونا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں