سی ویو میں پھنسے جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار

آج جہاز کو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک August 25, 2021
آج جہاز کو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

سی ویو میں پھنسے جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف ترین سیاحتی مقام سی ویو میں پھنسے جہاز کو سمندر کی جانب دھکیلنے کا عمل آج بھی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کو آج پہلے مرحلے میں کرین شپ کی مدد سے سمندر کی جانب گھسیٹا جائے گا، جہاز کو 6 سو میٹر تک کرین شپ پر بندھے رسے سے کھینچا جائے گا اور کرین شپ تک پہنچنے کے بعد ایڈمنی ٹگ سے گھسیٹا جائے گا، جب کہ ایڈمنی ٹگ سے جہاز کا رسہ بڑے ٹگ تک پہنچایا جائے گا اور 2200 میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہارمنی ٹگ سے کرین شپ سے آگے جہازکو گھسیٹا جائے گا، اگر جہاز کرین شپ کو کراس کرگیا تو ڈینجر زون سے باہر آجائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج دوپہر 2 بجے تک سمندر میں بلند اور اونچی لہریں بنیں گی، اور آج جہاز کو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں