سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی

چینی ساختہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے باوجود منظور شدہ 4 میں سے ایک ویکسین کی ایک خوراک لازمی لگانی ہوگی


ویب ڈیسک August 25, 2021
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے فوٹو: فائل

سعودی عرب نے ملک میں چینی ساختہ کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا جائے گا لیکن انہیں ریاست کی جانب سے منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہوگا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم ازکم تین ہفتوں بعد لی جا سکتی ہے جب کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں ملنی چاہئیں، اگر پہلی خوراک لینے کے بعد انفیکشن ہوا تو دوسری خوراک انفیکشن کے کم از کم 10 دن بعد دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے غیر ملکیوں کے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔