راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مالک مکان کی زیادتی

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ایس ایچ او


ویب ڈیسک August 25, 2021
زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کا خاندان ملزم سہیل ملک کا کرایہ دار ہے، پولیس فوٹو: ایکسپریس

تھانہ رتہ امرال پولیس نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 15 سال کی ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور رتہ امرال پولیس ایف آئی آر کی بنیاد پر سہیل ملک نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او راشد کیانی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کا خاندان ملزم سہیل ملک کا کرایہ دار ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بچی گھر کی چھت پر گئی تو سہیل ملک نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم کو عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔