آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ترقی

شاہین شاہ آفریدی کی ٹاپ ٹین بولرز میں 8ویں جب کہ بابر اعظم کی بلے بازوں میں 7ویں پوزیشن


Sports Desk August 25, 2021
پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور شاہین شاہ آفریدی صف اول کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلی دس بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ پانےمیں کامیاب ہوگئے۔ بائیں ہاتھ کے پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکےہیں۔

بولرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم ساوتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ حسن علی 17ویں جب کہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔

بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کےکپتان بابر اعظم ایک درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان انیسویں، فواد عالم بھی چھلانگ لگاکر اکیس ویں اور اظہر علی بائیس نمبر پر ہیں پاکستان کی مجموعی ٹیم رینکنگ پانچویں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔