افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، اسد قیصر


ویب ڈیسک August 25, 2021
ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

چیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرا سیشن کرائی تھی، ہ مارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں