
اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے ذریعے تو اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور اکثر سوناکشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔ جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ سوناکشی نے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔
واضح رہے کہ سلو میاں کے ساتھ فلم ''دبنگ'' سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ''بھوج'' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔