وزیراعظم کی پنجاب میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات پرسخت اقدامات کی ہدایت

ملزمان کے لئے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 25, 2021
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی موجود تھے: فوٹو: فائل

وزیراعظم نے خواتین کے تحفظ وہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنرہاؤس لاہورمیں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اورآئی جی پنجاب انعام غنی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، خواتین کے تحفظ ، قبضہ مافیا اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے خواتین کے تحفظ اور ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملزمان کے لئے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں