اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کو گندم بطور امداد فراہم کرنے کی بھی منظوری


Khususi Reporter August 25, 2021
ای سی سی نے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے چین سے ڈرونز درآمد کرنے کی منظوری دے دی فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کو گندم بطور امداد فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے چین سے ڈرونز درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، یہ ڈرونز محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کو فراہم کیے جائیں گے۔ چین سے درآمد کردہ ڈرونز ہر قسم کے ٹیکس سے استثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ راجن پور میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے فصل شدید متاثر ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ تڈی دل کے خاتمے کے لیے مشینری تیار کی تھی۔۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |