صدرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ

صدرمملکت نے ملک کی بیرونی اور اندرونی سلامتی کے لیے پاک فوج کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 25, 2021
صدر مملکت اور آرمی چیف نے علاقائی صورت حال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی صورت حال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور وطن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کرنے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان علاقائی صورت حال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، انہیں کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

صدر مملکت نے پاکستان کی بیرونی اور اندرونی سلامتی کے لیے پاک فوج کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک فوج کی صلاحیت اور دیگر محکموں و اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں کے طریقہ کار کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔