عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا پاکستان میں قیمت مستحکم رہی

فی تولہ سونے کی قیمت 110000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 94307 روپے پر مستحکم رہی

فی تولہ سونے کی قیمت 110000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 94307 روپے پر مستحکم رہی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔


جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 110000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 94307 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1226روپے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story