وزارت اطلاعات کا مرزا غالب اور مغل بادشاد بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 25, 2021
پی ٹی وی کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے، وزیر اطلاعات (فوٹو: فائل)

اسلام آبا د: وزارت اطلاعات و نشریات نے مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔

فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی وی اردو زبان کے بڑے شاعر مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ازبکستان کی شراکت داری میں ڈرامہ سیزیز بنائے گا، اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔

ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں