وزارت اطلاعات کا مرزا غالب اور مغل بادشاد بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے، وزیر اطلاعات

پی ٹی وی کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے، وزیر اطلاعات (فوٹو: فائل)

اسلام آبا د:
وزارت اطلاعات و نشریات نے مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔

فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی وی اردو زبان کے بڑے شاعر مرزا غالب اور مغل بادشاہ بابر پر ازبکستان کی شراکت داری میں ڈرامہ سیزیز بنائے گا، اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
Load Next Story