خاتون کو اس کی غیراخلاقی تصاویر سے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات سے کیس کے متعلق غیراخلاقی مواد ملا ہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 25, 2021
ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات سے کیس کے متعلق غیراخلاقی مواد ملا ہے، ایف آئی اے (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے نے خاتون کو اس کی اپنی غیر اخلاقی تصاویر سے ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ زون عمران ریاض کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ بلیک میلنگ میں ملوث ملزم جاوید کو گرفتارکیا گیا ہے، ملزم بلیک میلنگ کے علاوہ تشدد اور متاثرہ خاتون کی فحش تصاویر پھیلانے میں ملوث تھا۔

عمران ریاض کے مطابق متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی کہ اسے سوشل میڈیا (واٹس ایپ) پر اس کی غیراخلاقی تصاویر سے ہراساں اور بلیک میل کیا گیا۔ اس تناظر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات سے کیس کے متعلق غیراخلاقی مواد ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔