بطور کپتان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں بابر اعظم

کوشش ہوتی کہ میدان میں ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر فیصلے کروں، ٹیسٹ کپتان


ویب ڈیسک August 25, 2021
کوشش ہوتی کہ میدان میں ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر فیصلے کروں، ٹیسٹ کپتان ۔ فوٹو : فائل

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور کپتان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں۔

جمیکا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تیز کھیلنے کا پلان کامیاب رہا، اوپنرز سمیت تمام مثبت ذہن سے کھیلے اور ٹیم کیلیے رنز بنائے، چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو چند اوورز کھلانے کیلیے اننگز ڈیکلیئر کی، گزشتہ 2 سال میں بطور کپتان سیکھا ہے،اسی اعتماد کو لیکر آگے بڑھوں گا، پہلا ٹیسٹ مواقع گنوانے کی وجہ سے ہارے لیکن کوئی دباﺅ نہیں تھا، سب کو یقین تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور فواد عالم کی بیٹنگ سے اننگز کو استحکام ملا، شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ سے حریف کو دباﺅ کا شکار کیا، فواد عالم کی بیٹنگ، فہیم اشرف اور حسن علی کے ٹیم کیلئے رنز مثبت بہلو ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور کنڈیشنز سازگار نہ ہونے کے باوجود نعمان علی کی بولنگ مثبت پہلو تھے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اوپننگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پوری کوشش کریں گے، ایک شراکت کا آغاز ہونے کے باوجود وکٹ گرجانے کے مسئلا پر بھی قابو پانا ہوگا تاہم کوشش ہوتی کہ میدان میں ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر فیصلے کروں جب کہ بطور کپتان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔