شوہر نے ذائقہ دار کھانا نہ بنانے پر بیوی کی جان لے لی

شوہر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بیوی کی لاش کو بوری میں ڈال کر تالاب میں پھینک دیا


ویب ڈیسک August 25, 2021
شوہر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بیوی کی لاش کو بوری میں ڈال کر تالاب میں پھینک دیا (فوٹو: فائل)

بھارت میں سنگدل شوہر نے ذائقہ دار کھانا نہ بنانے پر اپنی بیوی کو موت کی نیند سلا دیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگالورو میں 32 سالہ شخص نے اپنی 28 سالہ بیوی کو لذیذ کھانا نہ بنانے پر ڈنڈے مار مار کر اس کی جان لے لی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیوی کی لاش کو بوری میں ڈال کر تالاب میں پھینک دی۔

ملزم نے سسرال والوں کو اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ سسرال والوں نے پہلے تو بیٹی کو ہر جگہ تلاش کیا بعد ازاں شک کی بنیاد پر داماد کے خلاف ہی مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس نے جب شوہر کو گرفتار کیا تو ملزم نے دورانِ تفتیش بیوی کو قتل کر کے تالاب میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے اعتراف کے بعد پولیس نے تالاب میں لاش کی تلاش کی تاہم کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔