کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 7 دہشت گرد ہلاک 3 فرار

اسلحہ و بارود برآمد،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان


ویب ڈیسک August 26, 2021
اسلحہ و بارود برآمد،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مبینہ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔