حکومت 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخرسے رکھ سکتی ہے فواد چوہدری

30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک August 26, 2021
معیشت، خارجہ پالیسی اوراندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخرسے رکھ سکتی ہے۔

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں خودداری ، ترقی اور بہتری کے لیے کام کیا، کورونا صورتحال میں ہم نے معیشت کی ترقی کے لیے اچھے فیصلے کیے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد خودمختاری اور خودداری ہے، ہم نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات میں مختلف ممالک کو مفاہمت کی پیش کش کی ،

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پرعوام کو جوابدہی کرتی رہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں