پنجاب بھر میں بٹیر کے شکار پر پابندی عائد

بٹیر کے شکار اور کاروبار کے لائسنس کا اجراء بھی تاحکم ثانی بند


آصف محمود August 25, 2021
پنجاب میں بٹیروں کی تعداد تیزی میں کم ہورہی ہے فوٹو: فائل

محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے صوبے بھر میں بٹیر کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی ہدایت پر محکمے نے صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بٹیر کے شکار اور کاروبار کے لائسنس کا اجراء تاحکم ثانی بند کردیں۔

محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریجنل افسران اپنے متعلقہ علاقے میں بٹیر کے غیر قانونی شکار، کاروبار، خرید و فروخت اور ٹرانسپورٹیشن کو سختی سے روکیں نیز جہاں تک پہلے سے جاری لائسنسوں کاتعلق ہے ایسے لائسنس ہولڈرکو بٹیرکی غیرقانونی ذرائع سے پکڑ دھکڑ ، شکار، کاروباراور فروخت کی بھی کسی صورت اجازت نہ ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے یہ اقدام صوبے بھر میں بٹیرکی تیزی سے گرتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |