اوکاڑہ میں گن پوائنٹ پر 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی

ملزمان اعجاز اور مرتضی مسلح ہوکر گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، متاثرہ لڑکی کے والد کا بیان


ویب ڈیسک August 26, 2021
ملزمان بیٹی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کے والد کا بیان. فوٹو : فائل

محمد پورہ حجرہ شاہ مقیم میں مسلح ملزمان نے 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے محمد پورہ حجرہ شاہ مقیم میں نامزد ملزمان نے گن پوائنٹ پر 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد امین کی مدعیت میں تھانہ حجرہ میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد امین نے ایف آئی آر میں دو ملزمان اعجاز اور مرتضیٰ کو نامزد کیا ہے، اور بیان دیا ہے کہ ملزمان اعجاز اور مرتضی مسلح ہوکر گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، اور بیٹی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، اور پولیس ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں