گلوکار بلال مقصود کی جنید صفدر کی طنزیہ تعریف

لڑکے نے دل جیت لیے، اداکارہ اریبہ حبیب


ویب ڈیسک August 26, 2021
جنید صفدر کی اپنی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، فوٹوفائل

مشہور گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی طنزیہ انداز میں تعریف کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی عائشہ سیف الرحمان کے ساتھ لندن میں ہونے والی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ اور گزشتہ روز تو جنید صفدر کی ایک ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جس میں وہ بھارتی فلم ''ہم کسی سے کم نہیں'' کا محمد رفیع کی آواز میں گایا ہوا مقبول ترین گانا ''کیا ہوا تیرا وعدہ'' گاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح کے دن جنید صفدرکی گلوکاری کی خوب واہ واہ

جنید صفدر نے اس گانے کو اتنی خوبصورتی سے گایا کہ عام لوگوں کے ساتھ پاکستانی فنکار بھی انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بالکل ہی الگ انداز میں جنید صفدر کی تعریف کی ہے۔

بلال مقصود نے لکھا پس منظر میں موجود کچھ پھول شاید میرے ٹیکس کے دئیے ہوئے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے انہیں ان کی گائیکی کے لیے فل مارکس دینا ہوں گے۔



تاہم اداکارہ متھیرا اور اریبہ حبیب کو بلال مقصود کا یہ تبصرہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے کہا یہ جنید صفدر کے لیے خوشی کا لمحہ ہے لہذا کسی کو ان کے بارے میں اس طرح نہیں کہنا چاہئے۔ اریبہ حبیب نے بھی بلال مقصود پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہمیں سیاستدانوں کے بچوں کو ان سب میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔



صرف بلال مقصود ہی نہیں دیگر فنکار بھی جنید صفدر کی گائیکی کے گرویدہ ہوگئے۔ اریبہ حبیب نے لکھا ''لڑکے نے دل جیت لیے''۔ اداکارہ انوشے اشرف، زویا ناسر، صبور علی، خدیجہ شاہ، عفت عمر نے بھی جنید صفدر کی تعریف کی۔





واضح رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ جب کہ مریم نواز، ان کی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CS_SWnRI1Hz/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں