لاہورایئرپورٹ پربڑی کارروائی اربوں روپے کی منشیات برآمد 4 افراد گرفتار
برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے ہے منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گلبرگ اورواہگہ بارڈرسے اربوں روپے مالیت کی 25 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن منشیات اورکوکین سمیت آئس ہیروئن برآمد کر کے چار افراد کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتارکرلیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی۔
لاہور، این ایل سی ٹرمینل واہگہ باڈرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 340 گرام ہیروئن ملزم محمد اسلم جوکہ لاہورکا رہائشی ہے، کوحراست میں لے کر برآمد کی۔ دوسری کارروائی لاہورمیں فردوس مارکیٹ کے قریب لیپرڈ کورئیرکے آفس سے مشتبہ پارسل سے تقریبا 474 گرام آئس برآمد ہونے والی آٸس کوبچے کے کھلونے میں چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد اعجاز جو کہ جنگ کا رہائشی ہے کی جانب سے بحرین میں وہاب دین کے نام سے بک کیا گیا تھا۔
تیسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 22 کلو گرام ہیروٸن برآمد کی پارسل تنویر ارشد جو کہ لاہور کا رہائشی ہے کی جانب سے برطانیہ میں Allys Garment/ Awais Fancy Embroidery کے نام سے بک کیا گیا تھا۔ منشیات کو لیڈیز سوٹ میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا اس کے علاوہ چوتھی کاروائی شامکے بھٹیاں کے قریب ہوئی جہاں دوران تلاشی دو گاڑیوں میں سے تقریبا 238 کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔
دو ملزمان بنام سید عاصم شاہ جو کہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور محمد نعیم جو کہ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے ہے منشیات فروشوں سےمزید تفتیش جاری ہے۔