لوئر کرم میں مخالف قبائل کے درمیان تصادم سے 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک August 26, 2021
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پارا چنار منتقل کیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

لوئر کرم میں جائیداد کے تنازع پر 2 قابئل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے ضلع کرم کے علاقے مہورہ میں شیر جان کلے اور سابق کلے کے قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوران علاج مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر جان کلے اور سابق کلے قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جمعرات کی صبح دونوں مخالف فریقین کا آمنا سامنا ہوگیا، تلخ کلامی کے بعد معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں