پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے وزیرخارجہ

پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک August 26, 2021
ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف نے وزیرخارجہ کوترکمانستان آمد پرخوش آمدید کہا: فوٹو فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزارتِ خارجہ ترکمانستان کے سینیئرحکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف کووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدرکو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اورروابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں طور پرمنفعت کا باعث ہوگا۔

ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف نے وزیرخارجہ کوترکمانستان آمد پرخوش آمدید کہا اورافغانستان کی صورتحال کے پیش نظر، علاقائی سطح پرمتفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے، وزیرخارجہ کی عملی کاوشوں کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں