احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا

وزیر اعظم کو بتا دیا مزید کام نہیں کر سکتا، احسان مانی

رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے فوٹو: فائل

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد رمیز راجا کو یہ عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بتا دیا مزید کام نہیں کر سکتا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی احسان مانی کے بطور چیئرمین اگلے تین سال کے لیے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کی تصدیق کردی ہے. جس کے بعد رمیز راجا کو یہ عہدہ ملنے کا امکان ہے.

احسان مانی کے عہدے کی معیاد 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے، احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیا ل کیے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اہم حلقوں کی جانب سے رمیز راجہ کے بطور سربراہ بنانے کے لیے مہم چلائی جارہی تھی، احسان مانی رمیز راجا کے حق میں نہیں تھے۔
Load Next Story