بلوچستان کے دو اضلاع میں دو دھماکے 4 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پہلا حملہ پنجگور اور دوسرا زیارت میں ہوا، لیویز حکام


ویب ڈیسک August 26, 2021
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پہلا حملہ پنجگور اور دوسرا زیارت میں ہوا، لیویز حکام (فائل فوٹو)

گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

لیویز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ زیارت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں