رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لئے گرین سگنل مل گیا

وزیر اعظم پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے 2 ارکان نامزد کریں گے جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی کارروائی 4 ہفتوں میں مکمل ہوگی فوٹو: فائل

OAKLAND, CALIFORNIA:
احسان مانی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب رمیز راجا کو اس عہدے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے سابق سربراہ احسان مانی کے انکار کے بعد رمیز راجا بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق رمیز راجا کو اس حوالےسے گرین سگنل دے دیا گیاہے۔

پی سی بی کے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف (وزیر اعظم پاکستان) کی جانب سے دو گورننگ بورڈ ارکان کی نامزدگی ہوگی جس میں ایک نام رمیز راجا کا ہوگا، نامزدگیوں کے نوٹی فکیشن کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کی جانب سے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگا، گورننگ بورڈ کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں نئے چئیرمین کا انتخاب ہوگا۔ اس سارے عمل کے لیے 4 ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
Load Next Story