شی جن پھنگ کا دورہِ چھنگ ڈہ

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کا دورہ کیا


ویب ڈیسک August 26, 2021
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کا دورہ کیا۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

WASHINGTON: چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کے دورے میں ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر، قومی اتحاد، دیہی احیاء اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات پر اہم خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: ''ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کےلیے ہمیں مادیت اور روحانیت، دونوں پر انحصار کرنا چاہیے۔ چین میں خوشحال شہر اور خوشحال دیہات کی تعمیر، دونوں ضروری ہیں۔''

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین کی آبادی میں معمر افراد کی تعداد بڑھنے سے مؤثر طور پر نمٹنا، ملکی ترقی کی مجموعی صورتحال اور تمام لوگوں کی خوشحالی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لیے ''بزرگوں کا فعال کردار جاری رکھنے اور ان کی دیکھ بھال پر توجہ دینا ضروری ہے۔''

انہوں نے کہا کہ 1.4 بلین سے زائد چینی باشندے ایک رسی میں بندھے ہیں اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر ثابت قدم رہیں تو ہم یقیناً چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ حاصل کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |